تازی ترین

Previous اگلا
  • 1
  • 2
۹شوال بروز جمعرات بعدنماز ظہرتین بجے حضرات مدیر صاحب کی زیر صدارت داخلہ کے امور سے متعلق ایک اہم اجلاس ہوا جس مین درج ذیل اہم فیصلے ہوئے:ن... Read more
معہد عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ میں افتتاح بخاری ہو چکا ہے۔ اور مورخہ28 شوال 1432ھ مطابق 27 ستمبر 2011ء بروز منگل سے اسباق کا باقاعدہ آغاز ہ... Read more
الحمد للہ گزشتہ سال کی طرح امسال بھی معہد کو یہ امتیاز حاصل ہوا کہ معہد عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے طالبہ مریم بنت نبی حسین نے وفاق المدار... Read more
۹شوال بروز جمعرات بعدنماز ظہرتین بجے حضرات مدیر صاحب کی زیر صدارت داخلہ کے امور سے متعلق ایک اہم اجلاس ہوا جس مین درج ذیل اہم فیصلے ہوئے: (م... Read more

الرازی ویلفیئر سوسائٹی

وتعاونوا علی البر والتقویٰ (القرآن)

بیواؤں کی کفالت،بے سہاراخاندانوں کے ساتھ معاونت،مستحق اور نادار طلباء کرام کی اعانت،مساجد و مدارس کی تعمیرومرمت،اور متاثرین سیلاب کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنے کے لئے اپنی زکوٰ ۃ صدقات،فطرہ اور دیگر عطیات الرازی ویلفیئر سوسائٹی کو دیجئے۔

رابطہ: مرکزی دفتری مھد عثمان بن عفان 41/25 ' 36/بی لانڈھی کراچی

021-38411388

0321-2492164

0321-2974790

معہد عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

"معہد عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ" علوم قرآن اور سنت نبوی ﷺ کی نشر واشاعت کا عزم لے کر اٹھنے والا ایک ادرارہ ہے۔ اس کی امتیازی خصوصیت یہ ہے کہ اس کا بنیادی خاکہ بیت اللہ شریف کے جوار میں مکہ مکرمہ کے چند اہل علم احباب نے بنایا۔ اور اللہ کے فضل سے توکلاً علی اللہ 26 شعبان المعظم 1415ھ مطابق 28 جنوری 1995ء بروز ہفتہ کرائے کے دو نیم پختہ کمروں میں اس کا افتتاح ہوا۔

اغراض ومقاصد

”معہد عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ“کے اصولی اغراض ومقاصد حسبِ ذیل ہیں:

  • علوم عربیہ ودینیہ یعنی قرآن کریم ،تفسیر ،حدیث ،فقہ اصول فقہ اورعقائد وغیرہمذہبی علوم وفنون کی تعلیم وترویج واشاعت۔
  • علوم عربیہ ودینیہ کی تحصیل اوراغراض دینیہ کی تکمیل کیلئے ضروری اورمفید عصری علوم کی نشرواشاعت ۔
  • بذریعہٴ تحریروتقریر اورعملاً اسلام کی اشاعت اورحفاظت ۔
  • طلبہ وطالبا ت کی اسلامی اوردینی تربیت۔
  • علوم دینیہ کی اشاعت کیلئے لائحہ عمل کی تیاری اوراقدام۔
  • دین کے تمام شعبہ جات میں قابل اورماہرعلماء کی فراہمی۔
  • طلبہ وطالبات کے علاوہ عا مة المسلمین کے واسطے رفاہی خدمات کی انجام دہی اورعوام الناس کی فلاح وبہبود کے لئے ہمہ جہتی اقدام۔ [مزید۔۔۔]

معہد کا اعزاز

الحمد للہ گزشتہ سال کی طرح امسال بھی معہد کو یہ امتیاز حاصل ہوا کہ معہد عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے طالبہ مریم بنت نبی حسین نے وفاق المدارس کے سالانہ امتحان میں ملک بھر کی سطح پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

تفصیل کچھ یوں ہے کہ گزشتہ سال معہد کے طالب علم سمیع اللہ نے درجہ ثانیہ (ثانویہ عامہ) میں ملک بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔ اور اس سال دراسات دینیہ سال دوم بنات میں معہد کی طالبہ مریم بنت نبی حسین نے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سالانہ امتحان میں643 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اللہ تبارک وتعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ طالبہ کی محنت کو قبول فرمائے اور طالبہ کو دین کی خادمہ بنائے۔ اور اساتذہ کو اجر عظیم عطا فرمائے۔ اور مزید محنت کی توفیق عطا فرمائے (آمین) [مزید۔۔۔]۔

 

معہد کے شعبہ جات پرایک اجمالی نظر

شعبہٴ بنین

(۱) قاعدہ وناظرہ قرآن کریم ۔           (۲) تحفیظ القرآن الکریم۔                  (۳) ابتدائیہ (نرسری وپرائمری)۔

(۴) ثانویہ (میٹرک /سائنس )۔           (۵) درسِ نظامی۔(مکمل)  (۶)تخصص فی اللغہ    (۷)تربیتی کورس برائے معلمین

قرآن کریم۔

شعبہٴ بنات:

(۱) قاعدہ وناظرہ ۔   (۲) تحفیظ القرآن الکریم۔    (۳) ابتدائیہ(نرسری وپرائمری)۔

(۴)متوسطہ(مڈل)۔ (۵) دراساتِ دینیہ۔

معہدکے دیگرشعبہ جات:

(۱)نشرواشاعت    ۔           (۲)دارالتصنیف۔    (۳) دعوت وارشاد۔            (۴) کتب خانہ (لائبریری)۔

(۵)شعبہٴ کمپیوٹرانسٹیٹیوٹ۔(۶)دفترتعلیمات۔     (۷)مالیات۔                       (۸)تعمیرات۔

(۹)دارالاقامہ۔                   (۱۰)مطبخ۔ [مزید۔۔۔]

معہد کی تدریجی ترقی ایک نظرمیں

(۱) ۲۶ /شعبان ۱۴۱۵ئھ مطابق ۱۹۹۵ءء کوکرائے کے مکان میں قاعدہ وناظرہٴ قرآن کریم سے اس کاافتتاح ہوا۔

(۲) ۲۰/شوال ۱۴۱۵ئھ مطابق ۱۹۹۵ءء میں معلمینِ قرآن کے لئے تربیتی کورس کااجرا ہوا۔

(۳) ذو الحجہ ۱۴۱۵ئھ مطابق ۱۹۹۵ءء لڑکوں کے لئے درجہٴ حفظ کاافتتاح ہوا۔

(۴) ۱۵/محرم ۱۴۱۷ئھ مطابق ۱۹۹۷ءء میں تعلیم بالغان کاآغاز ہوا۔

(۵) ۲۰ /صفر ۱۴۱۷ئھ مطابق ۱۹۹۷ءء سے لڑکیوں کے لئے مستقل شعبہٴ حفظ وناظرہ کاافتتاح ہوا۔

(۶) ۱۴۱۸ئھ مطابق ۱۹۹۸ءء میں ”معہد“ کرائے کے مکان سے موجودہ عمارت میں منتقل ہوا۔

(۷)۶/شوال ۱۴۲۱ئھ مطابق ۲۰۰۰ءء سے درجہٴ متوسطہ کاآغازہوا۔

(۸)۸/شوال ۱۴۲۳ئھ مطابق ۲۰۰۱ءء میں درجہٴ اولیٰ سے درسِ نظامی کا اجرا ہوا۔

(۹) ۸/شوال ۱۴۲۵ئھ مطابق۲۰۰۳ءء سے میٹرک بورڈ کے تحت باقاعدہ میٹرک سائنس کاآغازہوا۔

(۱۰)۵/رجب ۱۴۲۸ئھ مطابق 21 /جولائی 2007 ءء میں کمپیوٹرلیب کاآغاز ہوا۔

(۱۱)الحمدللہ مذکورہ درجات کے ساتھ درسِ نظامی کے مرحلہ ثانویہ عامہ(مساوی میٹرک)،ثانویہ خاصہ (مساوی ایف اے)،مرحلہ عالیہ(مساوی بی اے)اور تعلیمی سال ۲۹- ۱۴۲۸ئھ میں عالمیہ سال اول تک کی تعلیم کاانتظام ہوا۔

(۱۲) تعلیمی سال ۳۱ ۔ ۱۴۳۰ ھ میں تخصص فی اللغۃ کا اجرا کیا گیا۔ جس میں عربی اور انگریزی تکلم کے ساتھ کمپیوٹر بھی پڑھایا جاتا ہے۔

(۱۳) اور اگلے ہی سال  ۳۲ ۔ ۱۴۳۱ ھ مطابق 11 ۔ 2010 ء سے درس نظامی کا آخری تکمیلی درجہ مرحلہ عالمیہ سال دوم (دور حدیث) کا آغاز ہوا۔

 

مرکزی مینیو

معہد فورم

  • معہد فورم

داخل ہوں



ہمیں تلاش کریں

  • Facebook Page: 182247438485341
  • YouTube: mahadusman
Joomla Templates by Joomlashack